کاروار، 3 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) تعلیمی سال 2021-22 میں ڈگری ، ڈپلومہ ، پروفیشنل کورس ، ایوننگ کالج اور دیگر کورسس کے آخری سال میں داخلہ لیے ہوئے طلبہ کا امتحان ملتوی ہونے اور ابھی اس کا انعقاد باقی رہنے کی وجہ سے ان طلبہ کی جو سرکاری بس پاس ہے اس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ طلبہ کی اس بس پاس کی مدت اختتام 31 اگست تھی ۔ مگر چونکہ اگست کے بعد بھی کچھ کورسس کا نصاب اور امتحانات باقی رہ گئے ہیں اور طلبہ کے علاوہ تعلیمی اداروں نے بھی بس پاس کی مدت میں توسیع کے لئے اپیل کی تھی اس لئے طلبہ کا مفاد پیش نظر رکھ کر صرف آخری سال کے طلبہ کے لئے بس پاس کی مدت اختتام میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔